اپنے آپ کی حفاظت کریں
ہم تمام شرکاء کو جعلساز گھوٹالوں کی وارننگ دینا چاہتے ہیں ،انعامی دھوکہ دہی صارفین میں سب سے زیادہ دھوکہ دہی ہیں جو ٹیلیفون اور براہ راست ای میل کے ذریعہ افراد کو نشانہ بناتے ہیں۔ متاثرین کو نقد انعامات اور عیش و آرام کی اشیا کے جھوٹے وعدوں کے ساتھ ایک اپ فرنٹ فیس / یا ذاتی معلومات کے بدلے دھوکہ دیا جاتا ہے۔
آپ کو یہ مواصلات/پیغامات موصول ہوسکتے ہیں جو حقیقی تنظیموں کے لوگوں کا استعمال کرتے ہیں ، جیسے ہم ، آپ کو یہ بتاتے ہوئے کہ آپ کو قرعہ اندازی میں نقد انعامات ملے ہیں ، اور ای میل پر ، ذاتی معلومات فراہم کرنے کو کہتے ہیں تاکہ یہ تصدیق کی جاسکے کہ آپ صحیح فاتح ہیں یا انعام حاصل کرنے ،اور اس پر دعوی کرنے کے لئے بینک کی تفصیلات بھیجنے کو کہتے ہیں ، گھوٹالہ /دھوکہ دہی کرنے والے پھر ان تفصیلات کا استعمال آپ کی شناخت کا غلط استعمال کرنے ، رقم کو غبن کرنے یا دیگر جعلی سرگرمیوں کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
دھوکہ دینے والے 'سپوف' (فشنگ) ویب سائٹوں کا استعمال بھی کرسکتے ہیں جو ہماری ویب سائٹ کے حقیقی ورژن معلوم ہوتے ہیں۔ یہ سائٹیں ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں جیسے صارف کا نام ، پاس ورڈ ، اور یہاں تک کہ بینک اکاؤنٹ یا کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات،وہ ایسا ظاہر کریں گے کہ آپ بالکل صحیح کمپنیوں کے ساتھ ڈیل کر رہے ہیں۔ اگر آپ کو کسی بھی خط و کتابت کے بارے میں جو آپ کو ہم سے موصول ہوا ہے اس میں آپ کو کوئی شک ہے تو ، براہ کرم اس میں کسی بھی لنک پر کلک نہ کریں اور متحدہ عرب امارات کے باہر سے ہمارے کسٹمر سپورٹ سینٹر سے 8005825 یا 97145880100+ پر رابطہ کریں۔ (یا ای میل customer.support@mahzooz.ae) کریں اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ یہ مستند ہے۔
آپ کے وننگس بیلنس ( جیتی ہوئی رقم ) سے تمام انعامات کا نکالا جانا یا ان کی منتقلی ضروری ہے جو ہماری ویب سائٹ پر آپ کے محظوظ اکاؤنٹ کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے۔ یہ یقینی بنانے کے لئے کہ آپ ہماری سائٹ پر ہیں ، براہ کرم ای میلوں میں روابط منتخب کرنے کے بجائے براہ راست اپنے براؤزر میں www.mahzooz.ae ٹائپ کریں۔
براہ کرم یاد رکھیں محظوظ کبھی بھی انعام جاری کرنے کے لئے آپ سے رقم نہیں طلب کرے گا۔
ہم کسی بھی ایسے فرد کے خلاف سخت اقدامات اٹھائیں گے جو دھوکہ دہی کرتے ہوئے پایا گیا یا ہمیں یا ہمارے شرکاء میں سے کسی کو دھوکہ دینے کی کوشش کریگا۔ اس میں جعلی ادائیگی ، چوری شدہ کارڈز کا استعمال یا کوئی اور غیر قانونی لین دین شامل ہے۔
ہم آپ کی ذاتی معلومات کے تحفظ کے لئے ہر ممکن احتیاط برتتے ہیں۔ ویب سائٹ یا ایپ پر آپ کے ذریعہ فراہم کی جانے والی کوئی بھی حساس معلومات صنعت کے معیار کے خفیہ کاری کی ٹکنالوجی کا استعمال کرکے اسکی نگرانی اور حفاظت کی جائیگی ۔
ہم آپ کی معلومات کا استعمال جہاں آپ کی قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے ضروری ہے یا آپ کے مفادات یا دوسروں کے مفادات کے تحفظ کے لئے دھوکہ دہی ، منی لانڈرنگ ، اور دیگر جرائم کا پتہ لگانے اور روکنے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ اس میں شناختی کارڈ چوری ہو گیا ہو یا دھوکہ دہی جیسی بد سلوکی کی صورت شامل ہوسکتی ہے۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کسی فراڈ یا دھوکہ دہی کا نشانہ بنے ہیں تو ، براہ کرم متحدہ عرب امارات کے باہر سے ہمارے کسٹمر سپورٹ سینٹر سے 8005825 یا 97145713410+ پر رابطہ کریں۔ (یا ای میل customer.support@mahzooz.ae) کریں ۔