ان شرائط و ضوابط میں مختلف ("قواعد") اور طریقۂ کار ترتیب دیئے گئے ہیں جو آپ کے پلیٹ فارم استعمال کرنے، ہمارے ساتھ اکاؤنٹ بنانے اور استعمال کرنے، کریڈٹ ٹاپ اپ، مصنوعات کی خریداری ، ڈرا میں شامل ہونے اور/ یا پروموشنز اور / یا مقابلوں میں حصہ لینے کی صورت میں لاگو ہوتے ہیں۔

جب آپ پلیٹ فارم استعمال کرتے ہیں، ہمارے ساتھ اکاؤنٹ بناتے اور استعمال کرنے ہیں، کریڈٹ ٹاپ اپ کا استعمال کرتے ہیں، مصنوعات کی خریداری کرتے ہیں، ڈرا میں شامل ہوتے اور / یا پروموشنز اور/ یا مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں تو آپ ان شرائط کی پابندی پر اتفاق کرتے ہیں۔ ہم نے اضافی پالیسیاں بھی جاری کی ہیں اور ہم درخواست کرتے ہیں کہ آپ پلیٹ فارم استعمال کرنے، اکاؤنٹ بنانے، کریڈٹ ٹاپ اپ کا استعمال کرنے، مصنوعات کی خریداری، ڈرا میں شامل ہونے اور/ یا پروموشنز اور/ یا مقابلوں میں حصہ لینے سے پہلے ان سب کو پڑھ اور سمجھ لیں۔ اضافی پالیسیوں کی کاپیاں آن لائن سروسز پر دستیاب ہیں۔

یہ شرائط اور اضافی پالیسیاں پلیٹ فارم استعمال کرنے، اکاؤنٹ بنانے، کریڈٹ ٹاپ اپ استعمال کرنے، مصنوعات کی خریداری، ڈرا میں شامل ہونے اور/ یا پروموشنز اور/ یا مقابلوں میں حصہ لینے کے سلسلے میں آپ کے اور ہمارے درمیان مکمل معاہدے پر مشتمل ہیں۔ لہٰذا، اضافی پالیسیاں ان شرائط میں شامل اور ان کا حصہ ہیں اور ان شرائط کو قبول کر کے آپ ان شرائط اور اضافی پالیسیوں کے قانونی طور پر پابند ہونے پر اتفاق کرتے ہیں۔

1. تعریفیں اور تشریحات

1.1 ان شرائط میں، سب کیپیٹل الفاظ اور تاثرات کے معانی درج ذیل ہوں گے:

اکاؤنٹ

ایک آن لائن اکاؤنٹ جو شرکت کرنے والے کی طرف سے سنٹرل کمپیوٹر سسٹم میں رکھا جاتا ہے، جس میں اس کی ذاتی معلومات اور دیگر تمام متعلقہ تفصیلات شامل ہوتی ہیں جو کریڈٹ ٹاپ اپ، مصنوعات خریدنے ، ڈرا میں شامل ہونے اور انعامات وصول کرنے کے لئے ضروری ہیں۔

اضافی پالیسیاں

قواعد، رازداری کی پالیسی اور کوکیز کی پالیسی۔

AED

اماراتی درہم، متحدہ عرب امارات کی قانونی کرنسی۔

App

محظوظ موبائل ایپلی کیشن جو ایپل ایپ اسٹور اور گوگل پلے اسٹور کے ذریعے تقسیم کی جاتی ہے۔

مجاز مالیاتی ادارہ (Authorised Financial Institution)

وہ بینکاری تنظیم یا مالیاتی ادارہ جسے منیجر کے ذریعے کچھ انعامات کی ادائیگی کا اختیار دیا جاتا ہے۔

بال سیٹس

1 سے 49 نمبروں والی ہم وزن 49 ٹھوس ایوا پولیمر گیندوں کا سیٹ۔

سنٹرل کمپیوٹر سسٹم

کمپیوٹر سسٹم جسے مینیجر وقتا فوقتا محظوظ کے انتظام، اکاؤنٹس کے انتظام، صارفین کے کریڈٹ ٹاپ اپ، مصنوعات کی خریداری، ڈرا میں شمولیت اور انعامات دینے جیسے کاموں کے انتظام کے لئے استعمال کرتا ہے۔

مقابلے

شق 10.1 میں تفصیل موجود ہے۔

مواد

متن، تصاویر، آڈیو، ویڈیو، سکرپٹس، کوڈ ، سافٹ وئیر، ڈیٹا بیس اور دیگر کسی بھی قسم کی معلومات جو پلیٹ فارم کے کسی بھی کمپیوٹر پر اسٹور کی گئی ہوں۔

کوکیز پالیسی

محظوظ کوکیز کی پالیسی جس کی کاپی آن لائن سروسز پر دستیاب ہے۔

کریڈٹ

کریڈٹ، ڈیبٹ، پری پیڈ کارڈ یا کیش کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے، اور جہاں قابل اطلاق ہو، آپ کے اکاؤنٹ کے کریڈٹ بیلنس سیکشن میں ہوتا ہے۔ کریڈٹ کو صرف مصنوعات خریدنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ پر خریدی ہوئی چیز کے لئے ایک انٹری کرنے کے اہل ہوں گے۔

کریڈٹ بیلنس

ہر شرکت کرنے والے کے اکاؤنٹ میں ایک سیکشن جو کریڈٹ ظاہر کرتا ہے۔

کسٹمر سپورٹ

محظوظ کسٹمر سپورٹ جس سے UAE سے800 5825 پر اور UAE سے باہر سے +971 4 571 3410 پر مفت کال یا customer.support@mahzooz.ae پر ای میل کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ڈرا

ڈرا مشین کا استعمال کرتے ہوئے محظوظ کے لئے جیتنے والے نمبروں کے بے ترتیب انتخاب کا عمل۔

مشین ڈرا

ایک مشین جو میکانکی طریقے سے بال سیٹس مکس کرتی ہے اور ان میں سے بے ترتیبی سے فاتح نمبر منتخب کرتی ہے۔

انٹری

ڈرا میں انٹری کے لئے ایک لائن جو سنٹرل کمپیوٹر سسٹم پر بطور انٹری ریکارڈ کی جاتی ہے۔ انٹر ، انٹرز، انٹرڈ اور انٹرنگ کے معنی ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔

فیورٹس

ایک ایسی سہولت جس میں شرکت کرنے والا ڈرا میں شامل کرنے کے لئے اپنے پسندیدہ نمبر سیو کر سکتا ہے۔

ان سٹور سروسز

ایک ایسی سہولت جس میں شرکت کرنے والا شریک ریٹیل دوکانوں سے کریڈٹ ٹاپ اپ کرسکتا ہے۔

کیوسک

متحدہ عرب امارات کے ارد گرد انڈیپنڈنٹ کیوسکس جو شرکت کرنے والوں کو کریڈٹ ٹاپ اپ، مصنوعات کی خریداری اور ڈرا میں انٹری کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

لائن

ڈرا میں انٹری کے لئے آپ کی منتخب کردہ چھ نمبروں والی ایک لائن (چاہے خود تخلیق کی گئی ہو یا فیورٹ یا کوئیک پک کے ذریعے)۔

محظوظ

محظوظ متحدہ عرب امارات سے کام کرنے والا جیک پاٹ ڈرا ہے جس کے نتیجے کا تعیں ڈرا کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

Manager, We or Us

EWINGS LLC, سلطنت ابوظہبی میں شامل ایک لمیٹڈ لائیبلٹی کمپنی جو محظوظ کے لئے مقرر کردہ منیجنگ کمپنی کے فرائض ادا کرتی ہے۔

آن لائن سروسز

اپلی کیشن اور ویب سائٹ.

Participant, You or Your

ایک عام شخص جو کریڈٹ ٹاپ اپس کرتا ہے/کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، مصنوعات خریدتا ہے اور/ یا کسی ڈرا میں انٹری کرتا ہے۔

پاس ورڈ

حروف، اعداد اور خصوصی کیریکٹرز پر مبنی شناخت کنندہ جو شرکت کرنے والا اپنے اکاؤنٹ تک رسائی کے لئے اپنی شناخت کے لئے استعمال کرتا ہے۔

پلیٹ فارم

آن لائن سروسز، کیوسکس اور ان اسٹور سروسز۔

رازداری کی پالیسی

محظوظ کی رازداری کی پالیسی جس کی کاپی آن لائن سروسز پر دستیاب ہے۔

انعام

نقد انعام جو اہل شرکت کرنے والا قواعد کے مطابق ڈرا کی کسی کٹیگری میں جیتا ہے۔

پروڈکٹ

وہ پروڈکٹ (کسی بھی شکل) جو آن لائن سروسز اور کیوسک کے ذریعے صرف کریڈٹ کے ذریعے خریداری کے لئے دستیاب ہو۔ خریدی گئی ہر پروڈکٹ عطیہ کی جائے گی اور ہمارے پارٹنرز کے ذریعے ضرورت مندوں کو بھیجی جائے گی۔ آپ ہر خریدی گئی پروڈکٹ کے لئے ایک انٹری کروا سکتے ہیں۔

پروموشن / مقابلے کی شرائط

شق 10.1 میں تفصیل دی گئی ہے۔

پروموشنز

شق 10.1 میں تفصیل دی گئی ہے۔

کوئک پک

ایک فیچر جس میں سینٹرل کمپیوٹر سسٹم بے ترتیبی سے شرکت کرنے والے کے لئے چھ نمبروں کا ایک سیٹ منتخب کرتا ہے۔

قواعد

محظوظ کے قواعد و ضوابط جس کی کاپی آن لائن سروسز پر دستیاب ہے۔

سنڈیکیٹ

کھلاڑیوں کا ایک گروپ جو مل کر کریڈٹ ٹاپ اپ کرتا ہے، پروڈکٹ خریدتا ہے، ڈرا میں انٹری کرتا ہے اور انعام کو حصے کے تناسب سے گروپ کے سب ممبران میں بانٹتا ہے۔

قواعد

یہ شرائط و ضوابط۔

UAE

متحدہ عرب امارات۔

ویب سائٹ

محظوظ کی www.mahzooz.ae پر موجود ویب سائٹ (یا وقتا فوقتا تخلیق کردہ ایسے دیگر ایڈریس)۔

ودڈراول پیریڈ (Withdrawal Period)

قرعہ اندازی کے بعد 90 ویں دن 23.59 (گلف سٹینڈرڈ ٹائم) پر اختتام پذیر ہونے والا دورانیہ۔

وننگز بیلنس (Winnings Balance)

ہر شرکت کرنے والے کے اکاؤنٹ میں ایک سیکشن جس میں انعامی رقم جمع کروائی جاتی ہے۔

وننگ نمبر (Winning Numbers)

1 اور 49 (شامل ہے) کے درمیان چھ نمبر جو ہر ڈرا میں ڈرا مشین کے ذریعے اتفاقی طور پر منتخب کئے جاتے ہیں اور جو اس ڈرا کے انعامات کا تعین کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔

1.2 جب تک سیاق و سباق کا تقاضا برعکس نہ ہو، واحد الفاظ جمع اور جمع الفاظ واحد کے معنوں میں بھی لئے جائیں گے ۔

1.3 مندرجہ بالا مختلف دستاویزات کے مابین کسی تنازعے یا تضاد کی صورت میں اہمیت کی ترتیب یہ ہے: (1) شرائط۔؛ (2) قواعد؛ (3) رازداری کی پالیسی؛ اور (4) کوکیز کی پالیسی۔

1.4 ان قواعد کے انگریزی اور عربی تراجم کے مابین کسی تنازعے یا تضاد کی صورت میں تضاد کی حد تک ان قواعد کے انگریزی ترجمے کو درست تصور کیا جائے گا۔

1.5 اگر ان اسٹور سروسز، پروموشن / مقابلے کی شرائط یا پروموشنل اور پوائنٹ آف سیل میٹریل اور / یا مشورے سے متعلق آن لائن سروسز، کیوسک یا ریٹیل اسسٹنٹ کی فراہم کردہ ہدایات اور ان قواعد کے درمیان تضاد ہو تو تضاد کی حد تک یہ قواعد درست تصور کیے جائیں گے۔

2. ہمارے متعلق معلومات

2.1 آن لائن سروسز اور ان اسٹور سروس ایپلی کیشن ہماری ملکیت ہیں اور ہمارے زیر انتظام کام کرتی ہیں۔ کیوسک ایپلیکیشن ہماری ملکیت ہے اور MBME کے زیر انتظام کام کرتی ہے۔ آپ https://mbmepay.ae/ وزٹ کر کے یا 600 548 286 پر کال کر کے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

2.2 آپ UAE سے کسٹمر سپورٹ نمبر 8005825 پر اور UAE سے باہر سے 97145713410+ پر مفت کال یا customer.support@mahzooz.ae پر ای میل کے ذریعے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

3. اکاؤنٹ رجسٹریشن

3.1 اہلیت

(a) پلیٹ فارم کے کچھ حصوں (بشمول کریڈٹ ٹاپ اپ، مصنوعات کی خریداری اور/ یا ڈرا میں انٹری) تک رسائی کے لیے اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے۔

(b) اکاؤنٹ بنانے اور استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ:

(i) آپ کی عمر کم از کم 18 سال ہو؛

(ii) اس علاقے کے قوانین کے تحت جس میں آپ ہمارے ساتھ لین دین کرتے وقت موجود ہیں آپ پر پلیٹ فارم تک رسائی، اکاؤنٹ بنانے یا استعمال کرنے اور/ یا ڈرا میں شامل ہونے کی ممانعت یا پابندی نہیں ہے؛

(iii) آپ کا پہلے سے اکاؤنٹ نہیں ہے؛

(iv) آپ ہمیشہ ان شرائط اور اضافی پالیسیوں کی پابندی کریں گے؛

(v) آپ کسی ایسے ملک کے رہائشی نہ ہوں جس پر پابندیاں ہوں؛ یا

(vi) آپ کا نام خطرناک افراد کی عالمی فہرست یا ایسے افراد کی عالمی فہرست میں جن پر پابندیاں ہوں شامل نہ ہو۔

(c) اپنا اکاؤنٹ بنانے سے پہلے آپ کے لیے شرائط اور اضافی پالیسیاں قبول کرنا ضروری ہے۔ اگر آپ ان تمام شرائط سے متفق نہیں ہیں تو آپ کو پلیٹ فارم استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ اگر آپ اکاؤنٹ بنانا، کریڈٹ ٹاپ اپ کرنا، مصنوعات خریدنا یا ڈرا میں شامل ہونا جاری رکھتے ہیں تو یہ آپ کی طرف سے ان شرائط اور اضافی پالیسیوں کو تسلیم کرنا تصور کیا جائے گا۔

(d) ہم کسی بھی وجہ سے اکاؤنٹ کھولنے کی درخواست مسترد کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، اور کسی بھی وقت آپ کی عمر، شناخت اور اہلیت کی تصدیق (داخلی طور پر یا کسی با اختیار تیسرے فریق کو یہ معلومات فراہم کر کے) کرنے کا حق رکھتے ہیں – اگر کوئی شرکت کرنے والا نااہل پایا گیا تو ہم اس کا اکاؤنٹ ختم کردیں گے۔ اس کے علاوہ، اگر کوئی شرکت کرنے والا مذکورہ بالا معیار پر پورا نہیں اترتا تو ہم اسے انعام دینے سے انکار کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ اگر شق 3.1 میں بیان کردہ معیار پر پورا نہ اترنے والے کسی شخص کو انعام دے دیا جائے تو اس شخص کو ہماری درخواست پر فوری طور پر یہ انعام واپس کرنا ہو گا۔

(e) ہم آپ کے اکاؤنٹ بنانے، کریڈٹ ٹاپ اپ، مصنوعات کی خریداری، ڈرا تک رسائی یا انٹری کے قانونی حق کی ظاہر یا پوشیدہ کوئی نمائندگی یا وارنٹی فراہم نہیں کرتے، اور منیجر سے وابستہ یا وابستگی کا دعوی کرنے والا کوئی بھی شخص ایسی نمائندگی یا وارنٹی فراہم کرنے کا مجاز نہیں ہے۔ ہم ایسے علاقوں میں موجود افراد کے ڈرا میں شامل ہونے کے خلاف ہیں جہاں شرکت ممنوع ہو یا اس پر پابندی ہو۔

(f) اکاؤنٹ بنانے، کریڈٹ ٹاپ اپ کرنے، مصنوعات خریدنے کی سہولت اور ڈرا میں شرکت کی دستیابی کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم کسی ایسے شخص کو اکاؤنٹ بنانے، کریڈٹ ٹاپ اپ کرنے، مصنوعات خریدنے اور ڈرا میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں یا اکسا رہے ہیں جو ایسے علاقے کا رہائشی ہے جہاں اس طرح کی سرگرمیاں ممنوع ہیں یا ان پر پابندی ہے۔۔

3.2 رجسٹریشن کیسے کریں؟

(a) اکاؤنٹ کھولنے کے لیے آپ کو ہمیں اپنے بارے میں کچھ معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔ آپ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہ معلومات سچی، درست اور تازہ ترین ہیں اور انھیں وقت کے ساتھ مکمل رکھا گیا ہے۔ معلومات میں تبدیلی صرف آپ خود اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے کر سکتے ہیں، جب تک کہ ہم اپنی صوابدید کے مطابق (اور غیر معمولی حالات میں) کوئی اور فیصلہ نہ کریں۔

(b) ہم آپ کے فراہم کردہ ڈیٹا کے کسی بھی پہلو کی تصدیق کے لیے آپ سے مزید معلومات طلب کرسکتے ہیں۔ آپ اتفاق کرتے ہیں کہ ہم آپ کی فراہم کردہ معلومات کی تصدیق کے لئے مناسب اقدامات کرسکتے ہیں۔

(c) ہم آپ کی فراہم کردہ تمام معلومات رازداری کی پالیسی کے مطابق پروسیس کرتے ہیں۔ ہمیں معلومات فراہم کر کے آپ ہماری طرف سے رازداری کی پالیسی کے مطابق آپ کی معلومات کو محفوظ رکھنے اور پروسیس کرنے سے اتفاق کرتے ہیں۔

(d) اگر آپ کو اپنا اکاؤنٹ رجسٹر کرنے میں مدد کی ضرورت ہے تو براہ کرم کسٹمر سپورٹ سے رابطہ کریں۔

3.3 اکاؤنٹ کا استعمال

(a) اکاؤنٹ کھولنے کے بعد آپ کریڈٹ ٹاپ اپ کر سکتے ہیں اور مصنوعات خرید سکتے ہیں۔ آپ صرف اسی وقت کریڈٹ ٹاپ اپ کر سکتے، مصنوعات خرید سکتے اور ڈرا میں شامل ہو سکتے ہیں جب آپ کسی ایسے علاقے میں موجود ہوں جہاں قانونی طور پر یہ سب کرنے کی اجازت ہے۔

(b) چونکہ صرف آپ ہی اپنے اکاؤنٹ سے ہونے والی تمام سرگرمیوں کے ذمہ دار ہیں، لہذا آپ کو اپنا پاس ورڈ ہر وقت محفوظ اور خفیہ رکھنا چاہئے اور ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جن سے کوئی آپ کی اجازت کے بغیر آپ کا اکاؤنٹ استعمال نہ کر سکے۔ اگر آپ کو اپنے اکاؤنٹ کی غیر قانونی ایکسیس کا شبہ ہو تو فوری طور پر کسٹمر سپورٹ سے رابطہ کر کے ہمیں آگاہ کریں۔

(c) آپ کسی دوسرے فرد کو اپنا پاس ورڈ اور/ یا اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے اور اپنا پاس ورڈ ظاہر کرنے یا ظاہر ہونے، اور کسی شخص کے آپ کا پاس ورڈ استعمال کرنے کی وجہ سے ہونے والے کسی بھی نقصان کے خود ذمہ دار ہیں۔

(d) آپ تسلیم کرتے ہیں کہ ہم آپ کے اکاؤنٹ تک کسی بھی غیر مجاز رسائی کی تحقیقات کرسکتے ہیں۔

(e) ہم آپ کے اکاؤنٹ تک کسی غیر مجاز رسائی سے ہونے والے نقصان کے ذمہ دار نہیں ہیں، بشمول جہاں غیر مجاز رسائی غفلت یا کسی اور وجہ سے آپ کے کسی تیسرے فریق کے سامنے پاس ورڈ ظاہر کرنے کی وجہ سے ہوئی ہو۔

(f) اگر آپ اپنا پاس ورڈ بھول جائیں تو آپ آن لائن سروسز پر دی گئی ہدایات پر عمل کرکے اسے ری سیٹ کر سکتے ہیں۔

(g) صرف اکاؤنٹ ہولڈر کے طور پر رجسٹرڈ افراد کو ہی "شرکت کرنے والا" تصور کیا جاتا ہے اور قواعد کے مطابق تمام انعامات صرف رجسٹرڈ اکاؤنٹ ہولڈرز کو دیئے جائیں گے۔ ہم سنڈیکیٹس سے پیدا ہونے والے کسی بھی تنازعے کے ذمہ دار نہیں ہیں۔

4. مصنوعات کی خریداری اور کریڈٹ ٹوپنگ اپ

4.1 تمام مصنوعات صرف کریڈٹ استعمال کر کے خریدی جاسکتی ہیں - براہ کرم آن لائن سروسز یا کیوسک پر فراہم کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ آپ کو اپنی خریدی ہوئی پروڈکٹ موصول نہیں ہو گی، اس کی بجائے، یہ ہمارے رفاعی پارٹنرز کے ذریعے ضرورت مند افراد کو عطیہ کر دی جائے گی۔ براہ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے اپنی خریداری سبمٹ کرنے سے پہلے احتیاط سے چیک کر لی ہے۔ مصنوعات کی خریداری کے بعد اسے منسوخ نہیں کیا جا سکتا۔

4.2 آن لائن سروسز پر کریڈٹ ٹاپ اپ کے لیے آپ کے پاس ایک اکاؤنٹ اور فعال ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ ہونا ضروری ہے۔ کیوسک یا ان اسٹور سروسز کے ذریعے کریڈٹ ٹاپ اپ کے لیے آپ کے پاس اکاؤنٹ اور فعال ڈیبٹ،کریڈٹ، پری پیڈ کارڈ یا نقد رقم ہونا ضروری ہے۔ پلیٹ فارم یا ریٹیل اسسٹنٹ (ان سٹور سروسز کے لیے) آپ کو ٹاپ اپ کے طریقے سے متعلق گائیڈ کرے گا، آپ اپنے اکاؤنٹ کو جتنا ٹاپ اپ کرنا چاہتے ہیں وہ کریڈٹ کی رقم اسے بتا سکتے ہیں (کریڈٹ کی قیمت میں VAT بھی شامل ہے)۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے سبمٹ کرنے سے پہلے خریدے ہوئے کریڈٹ کی رقم اچھی طرح چیک کر لی ہے۔ کریڈٹ ٹاپ اپ کی خریداری کے بعد اسے منسوخ نہیں کیا جا سکتا۔ آپ صرف اس وجہ سے کریڈٹ کی واپسی کی درخواست نہیں کرسکتے کہ آپ نے اپنا ارادہ بدل دیا ہے۔

4.3 آن لائن سروسز کے ذریعے کریڈٹ ٹاپ اپ کرتے ہوئے آپ کو ہمارے محفوظ پیمنٹ پرووائیڈر کی طرف گائیڈ کیا جائے گا۔ نوٹ کریں کہ آپ کی بینک یا کریڈٹ کارڈ سٹیٹمنٹ میں “EWINGS LLC” کا نام بطور مرچنٹ درج ہو گا۔ آپ کسی بھی وقت اپنا کریڈٹ ٹاپ اپ کرسکتے ہیں۔

4.4 کریڈٹ اماراتی درہم میں ظاہر کیا جاتا ہے، تاہم، نان UAE ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے کی صورت میں حتمی قیمت کا حساب آپ کا کارڈ جاری کرنے والے کے ٹرانزیکشن پروسیس کرنے کے وقت قابل اطلاق شرح تبادلہ کے حساب سے لگایا جائے گا۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ ہمارا اس پر کوئی کنٹرول نہیں ہے کہ آپ کا کارڈ جاری کرنے والا اس طرح کی ٹرانزیکشن کا کتنا معاوضہ لیتا ہے۔

4.5 آپ کا کریڈٹ ٹاپ اپ مکمل ہونے پر قیمت جمع ہوجائے گی اور آپ کے کریڈٹ بیلنس میں دکھائی دے گی۔ آپ کے کریڈٹ بیلنس میں دکھائی دینے کے بعد آپ یہ کریڈٹ فوری استعمال کر سکتے ہیں۔

4.6 پلیٹ فارم کا کوئی بھی حصہ کوئی معاہدہ تشکیل نہیں دیتا جسے منظور کیا جا سکے ۔ کریڈٹ کے لیے آپ کا آرڈر ایک معاہدے کی پیش کش ہے جسے ہم اپنی صوابدید کے مطابق منظور کرسکتے ہیں۔ ہماری منظوری ہماری طرف سے آپ کو اکاؤنٹ، ای میل اور/ یا SMS کے ذریعے آرڈر کی توثیق کا پیغام بھیجنے سے ظاہر ہوتی ہے۔ ہمارے آپ کو تصدیقی پیغام بھیجنے کے بعد ہی ہمارے اور آپ کے مابین قانونی طور پر پابند کرنے والا معاہدہ طے پائے گا۔

4.7. کسی شخص کو کریڈٹ ٹاپ اپ کا عمومی حق نہیں ہے۔ ہم مندرجہ ذیل وجوہات کی بناء پر کسی بھی آرڈر کو کسی حد کے بغیر مسترد کرسکتے ہیں:

(a) جب ہمارا پیمنٹ پرووائیڈر آپ کی ادائیگی کے لئے اجازت حاصل نہیں نہ کر سکے؛

(b) اگر آپ کا کریڈٹ ٹاپ اپ دوسری صورت میں ان شرائط کی خلاف ورزی کرتا ہو؛

(c) ہمیں شبہ ہے کہ ٹاپ اپ کا آرڈر دھوکہ دہی سے کیا گیا ہے یا کسی قانون یا ضابطے کی خلاف ورزی کی گئی ہے؛ یا

(d) ہم، اپنی صوابدید کے مطابق ، اسے ضروری سمجھتے ہیں۔

اگر ہم کریڈٹ ٹاپ اپ کو مسترد کرتے ہیں تو اس کی تصدیق کے لیے ہم آپ سے رابطہ کریں گے اور جو بھی ادائیگی کی جائے گی وہ جلد سے جلد آپ کو واپس کردی جائے گی۔ رقم کی واپسی شق 4.7 کے تحت ادائیگی کے اسی طریقے کے ذریعے کی جائے گی جو آپ نے کریڈٹ ٹاپ اپ کے وقت استعمال کیا تھا۔

4.8 کریڈٹ آپ کے کریڈٹ بیلنس سے آپ کے وننگز بیلنس میں یا اکاؤنٹس کے مابین ٹرانسفر نہیں کیا جا سکتا۔

5. انعامات ٹرانسفر کرنا یا نکلوانا

5.1 تمام انعامات متحدہ عرب امارات کی کرنسی اماراتی درہم (AED) میں ادا کیے جائیں گے اور ہمارے توثیق کے طریقہ کار کے مطابق توثیق کے بعد آپ کے وننگز بیلنس میں بھیجے جائیں گے۔

5.2 آپ اپنے وننگز بیلنس میں موجود رقم نکالنے اور/ یا (اپنے کریڈٹ بیلنس میں) ٹرانسفر کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔

5.3 اگر پیسے نکلوانے پر کوئی پابندی عائد نہ ہو (جیسے تصدیق اور سیکیورٹی چیک) تو آپ کسی بھی وقت اپنے وننگز بیلنس میں موجود انعامی رقم نکلوا یا ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ تاہم آپ کو یہ کام پیسے نکلوانے کی مدت کے دوران کرنا چاہئے۔ کوئی بھی انعام جو متعلقہ مدت ختم ہونے سے پہلے نکلوایا یا آپ کے کریڈٹ بیلنس میں ٹرانسفر نہ کیا جائے وہ ضبط کر لیا جائے گا اور محکمہ اقتصادی ترقی کی نگرانی میں خیرات کے لئے عطیہ کر دیا جائے گا۔

5.4 انعامات ٹرانسفر کرنے اور/ یا نکلوانے کی ہر درخواست اس وقت آپ کے وننگز بیلنس میں موجود کل رقم کے لیے ہونی چاہئے۔ مثال کے طور پر آپ کا کل وننگز بیلنس105 درہم ہو تو آپ یہ کرسکتے ہیں: (a) یہ سب اپنے کریڈٹ بیلنس میں ٹرانسفر کر دیں۔ (b) کچھ حصہ اپنے کریڈٹ بیلنس میں ٹرانسفر کر دیں اور باقی رقم نکلوا لیں۔ یا (c) پوری رقم نکلوا لیں۔ نوٹ کریں کہ جو رقم نہیں نکلوائی گئی وہ خود بخود آپ کے کریڈٹ بیلنس میں ٹرانسفر ہوجائے گی (مثلا اگر آپ 100 درہم نکلواتے ہیں تو بقایا 5 درہم خود بخود آپ کے کریڈٹ بیلنس میں ٹرانسفر ہو جائیں گے)۔

5.5 وننگز بیلنس سے ہر ٹرانسفر آپ کے کریڈٹ بیلنس میں ہو گا۔ ٹرانسفر کے بعد، یہ رقم خود بخود کریڈٹ ٹاپ اپ کے لئے استعمال ہو گی - کریڈٹ بیلنس میں ٹرانسفر حتمی ہے جسے منسوخ نہیں کیا جا سکتا۔ آپ صرف اس وجہ سے ٹرانسفر کی منسوخی یا رقم کی واپسی کی درخواست نہیں کرسکتے ہیں کہ آپ کا ارادہ بدل گیا ہے۔

5.6 تمام ٹرانسفرز بینک وائر ٹرانسفر یا مجاز مالیاتی ادارے کے ذریعے کی جائیں گی۔

5.7 رقم نکلوانے کی درخواستیں پروسیسنگ کے وقت نافذالعمل سییکورٹی چیک اور رقم نکلوانے کے ضوابط سے مشروط ہوں گی، جس میں قابل اطلاق فیس اور اضافی تصدیقی چیک وغیرہ شامل ہیں۔

5.8 وہ شرکت کرنے والے جو کسی مجاز مالیاتی ادارے کے توسط سے وننگز بیلنس نکلوانے کی درخواست کرتے ہیں ان کے پاس انعامی رقم وصول کرنے کے لیے درخواست کی تاریخ سے زیادہ سے زیادہ 60 دن (یا توثیقی چیک کی تکمیل تک) کا وقت ہو گا۔

5.9 300 AED سے کم رقم نکلوانے کی درخواستوں پر 10 AED (UAE میں کسی بینک یا مجاز مالیاتی ادارے میں ٹرانسفر پر) یا 20 AED (UAE سے باہر بینکوں یا مجاز مالیاتی اداروں میں ٹرانسفر پر) ودڈراول فیس لاگو ہو گی۔ 300 AED اور اس سے زائد رقم کسی فیس کے بغیر نکلوائی جا سکتی ہے۔ فیس اور چارجز تبدیل ہو سکتے ہیں اور ان کا اطلاق رقم نکلوانے کی درخواست کے وقت ہوتا ہے۔

5.10 UAE سے باہر بینکوں یا مجاز مالیاتی اداروں میں ٹرانسفر پر ایڈمنسٹریشن چارجز (یا کرنسی کے مساوی) عائد کئے جا سکتے ہیں اور ہم بیرون ملک ٹرانسفر پر عائد اس قسم کے اضافی ایڈمنسٹریشن چارجز (بشمول فارن ایکسچینج چارجز وغیرہ) کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔

5.11 اکاؤنٹس کے مابین انعامات ٹرانسفر نہیں کیے جا سکتے۔

5.12 براہ کرم یاد رکھیں کہ ہم چیک، پوسٹل آرڈر وغیرہ سے کوئی ادائیگی کرنے سے قاصر ہیں۔

5.13 ہم وننگز بیلنس میں موجود تمام فنڈز ایک الگ اکاؤنٹ میں رکھتے ہیں جس کا باقاعدگی سے آڈٹ کیا جاتا ہے۔ یہ اکاؤنٹ خود مختار ہے اور کمپنی کے دوسرے آپریٹنگ فنڈز کے ساتھ مکس نہیں کیا جاتا۔ دیوالیہ ہونے کی صورت میں ان فنڈز کو محفوظ نہیں رکھا جائے گا۔

5.14 اگر غلطی سے فنڈز آپ کے وننگز بیلنس میں ٹرانسفر ہو جائیں تو ہم اس میں مناسب ایڈجسٹمنٹ کرنے کے حقدار ہیں۔ غلطی سے آپ کے کریڈٹ بیلنس میں ٹرانسفر ہونے والے فنڈز کو اگر آپ ٹرانسفر کرتے ہیں اور ڈرا میں شامل ہوتے ہیں تو ہم اس طرح کی تمام انٹریز کو کالعدم قرار دینے اور اپنی صوابدید پر اس طرح کی انٹریز سے منسوب کسی بھی انعام کو واپس لینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ غلطی سے آپ کے کریڈٹ بیلنس میں ٹرانسفر ہونے والے فنڈز اگر آپ نکلوا لیتے ہیں تو آپ کو درخواست کرنے پر ہمیں ادائیگی کرنا ہو گی، اور ہم اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے کریڈٹ کے بعد کے کسی بھی ٹاپ اپ کو متعین کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

6. اکاؤنٹ کو ختم، تبدیل یا معطل کرنا

6.1 ہم اپنی صوابدید کے مطابق، آپ کے اکاؤنٹ، پلیٹ فارم، کریڈٹ ٹاپ اپس، کسی ڈرا میں انٹری یا آپ کے اپنے وننگز بیلنس سے رقم نکلوالے یا ٹرانسفر کرنے کے اختیار کو فوری طور پر اور آپ کو پیشگی مطلع کیے بغیر ختم، تبدیل یا معطل کرسکتے ہیں اگر:

(a) آپ ایک وقت میں ایک سے زیادہ اکاؤنٹ رجسٹر کرتے یا چلاتے ہیں (ایسی صورت میں ہمارے پاس ان اکاؤنٹس کو ختم، تبدیل یا معطل کرنے کا حق محفوظ ہے)؛

(b) کوئی بھی معلومات جو آپ ہمیں فراہم کرتے ہیں وہ فراڈ، غلط، جھوٹی یا نامکمل ہوں یا تازہ ترین نہ ہوں؛

(c) ہمارے علم میں یہ بات آئے کہ آپ نے کسی ایسے علاقے میں رہتے ہوئے ڈرا میں انٹری کی ہے جہاں اس قسم کی انٹری کرنا غیر قانونی ہے؛

(d) ہمیں پلیٹ فارم پر مرمت یا بحالی کا ضروری کام یا اسے اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے؛

(e) کسی بھی وجہ سے اب ہم محظوظ یا دیگر چیزوں جیسے اکاؤنٹس یا پلیٹ فارم تک رسائی فراہم نہیں کرتے؛

(f) ہم شناخت اور/ یا مالی توثیق اور سیکیورٹی چیک کر رہے ہیں؛ یا

(g) ہم اپنی صوابدید کے مطابق اسے ضروری سمجھتے ہیں۔

6.2 اگر ہم آپ کا اکاؤنٹ ختم کردیتے ہیں تو آپ اپنے کریڈٹ بیلنس میں موجود کریڈٹ کھو دیں گے۔ آپ کے وننگز بیلنس میں منتقل کیے جانے والے انعامات بھی محکمہ اقتصادی ترقی کی نگرانی میں خیراتی اداروں کو بھیج دیئے جائیں گے۔

6.3 اگر آپ ان شرائط یا قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ہم مندرجہ ذیل میں سے ایک یا زائد کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں:

(a) آپ کے اکاؤنٹ، آن لائن سروسز تک رسائی، کریڈٹ ٹاپ اپ، مصنوعات کی خریداری، ڈرا میں انٹری یا آپ کے وننگز بیلنس سے رقم نکلوانے یا ٹرانسفر کرنے کے اختیار کو ختم، تبدیل یا معطل کرنا؛

(b) آپ کی خلاف ورزی کے نتیجے میں ہونے والے تمام متعلقہ اخراجات کے ہرجانے کے لیے آپ کے خلاف قانونی کارروائی کرنا؛

(c) آپ کے خلاف مزید مناسب قانونی کارروائی کرنا؛

(d) قانون نافذ کرنے والے حکام کو حسب ضرورت یا جتنی ہم ضروری سمجھتے ہیں یہ معلومات فراہم کرنا۔ اور / یا

(e) کوئی اور عمل جو ہم مناسب (اور قانونی) سمجھتے ہیں۔

6.4 ہم ان شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کے جواب میں اپنی کسی بھی کاروائی سے جو ہم کر سکتے ہیں پیدا ہونے والے حالات کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔

7. ٹائم آؤٹ اور سلف ایکسکلوین (Time-Out and Self-Exclusion)

7.1 اگر آپ کچھ عرصے کے لیے کریڈٹ ٹاپ اپ کرنے ، مصنوعات کی خریداری اور/ یا کسی ڈرا میں انٹری کے اختیار کو محدود کرنا چاہتے ہیں تو آپ محظوظ سے قلیل مدتی ٹائم آؤٹ یا طویل مدتی سلف ایکسکلوین کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

7.2 اگر آپ محظوظ سے تھوڑا وقفہ لینا چاہتے ہیں تو آپ اپنے اکاؤنٹ پر ایک سے چھ ہفتوں کے لیے ٹائم آؤٹ ایکسکلوین کا اطلاق کر سکتے ہیں۔

7.3 سلف ایکسکلوین ایک باقاعدہ آپشن ہے جس سے آپ اپنے اکاؤنٹ پر مستقل ایکسکلوین سمیت چھ ماہ یا زائد مدت کے لئے سلف ایکسکلوین کا اطلاق کر سکتے ہیں۔

7.4 کسی بھی ٹائم آؤٹ یا سلف ایکسکلوین کے دوران آپ کریڈٹ ٹاپ اپ، مصنوعات کی خریداری یا ڈرا میں انٹری نہیں کر سکیں گے، تاہم، آپ اپنے وننگز بیلنس سے انعامات نکلوا سکتے ہیں۔

7.5 ایک بار ٹائم آؤٹ یا سلف ایکسکلوین کا اطلاق کرنے کے بعد آپ اپنی درخواست کو نہ تو تبدیل کرسکتے نہ واپس لے سکتے ہیں۔

8. غیر فعال اکاؤنٹس (Dormant Accounts)

8.1 اگر آپ مسلسل 12 (بارہ) مہینوں تک اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان نہیں کرتے یا اسے استعمال نہیں کرتے تو آپ کا اکاؤنٹ "غیر فعال اکاؤنٹ" بن جائے گا۔

8.2 اگر آپ کا اکاؤنٹ غیر فعال ہو جائے تو آپ کے کریڈٹ بیلنس میں موجود رقم ضبط کر لی جائے گی اور آپ کے وننگز بیلنس میں موجود رقم محکمہ اقتصادی ترقی کی نگرانی میں خیراتی ادارے کو عطیہ کر دی جائے گی۔

8.3 آپ کسی بھی وقت اپنے غیر فعال اکاؤنٹ کو دوبارہ فعال کرنے کے لئے کسٹمر سپورٹ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ کوئی بھی درخواست اضافی سیکیورٹی اور تصدیق کے طریقہ کار سے مشروط ہو گی۔ آپ ضبط شدہ فنڈز کی واپسی کے اہل نہیں ہوں گے۔

9. اکاؤنٹ بند کرنا

9.1 اگر آپ اپنا اکاؤنٹ بند کرنا چاہتے ہیں تو آپ کسی بھی وقت آن لائن سروسز کے “My Account” سیکشن میں جا کر ایسا کر سکتے ہیں۔ آپ کے اکاؤنٹ بند کرنے کے بعد آپ کی معلومات کو خارج کردیا جائے گا (جس میں آپ کے تخلیق کردہ فیورٹس بھی شامل ہیں)۔ آپ کے اکاؤنٹ بند کرنے کے بعد آپ کی پلیٹ فارم کے ان حصوں تک رسائی بھی ختم ہو جائے گی جن تک رسائی کے لئے اکاؤنٹ ضروری ہوتا ہے۔ نوٹ کریں کہ آپ کا ذاتی ڈیٹا رازداری کی پالیسی کی شرائط کے مطابق محفوظ کیا جائے گا۔

9.2 آپ کا اکاؤنٹ ختم ہونے پر آپ اپنے کریڈٹ بیلنس میں موجود رقم اور/ یا وننگز بیلنس میں موجود انعامی رقم کھو دیں گے۔ آپ کے وننگز بیلنس میں موجود رقم محکمہ اقتصادی ترقی کی نگرانی میں خیراتی ادارے کو عطیہ کر دی جائے گی۔

10. پروموشنل آفرز اور مقابلے

10.1 ہم وقتا فوقتا پروموشنل آفرز (“Promotions”) پیش کرتے ہیں اور مقابلے (“Competitions”) کرواتے ہیں۔

10.2 ہر پروموشن اور مقابلے کی اپنی اپنی شرائط وضوابط (Specific Terms) ہوتی ہیں جن کی تفصیلات پروموشن اور/ یا مقابلہ شروع ہونے کے وقت آن لائن سروسز، ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یا کسی بھی میڈیا میں جو پروموشن یا مقابلے پیش کرتا ہے، کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔ یہ شرائط مخصوص شرائط کے ساتھ مل کر پروموشن / مقابلے کی شرائط و ضوابط سے سمجھوتہ کرتی ہیں (“Promotion/Competition Terms”)۔

10.3 پروموشنز اور مقابلے صرف ان لوگوں کے لئے دستیاب ہیں جو رول 2.2 میں درج اہلیت کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔

10.4 مقابلے

(a) مقابلوں کے لئے ایک شخص کے لیے صرف ایک انٹری کی اجازت ہے۔ کسی دوسرے شخص کی جانب سے مقابلوں میں انٹری قبول نہیں کیا جائے گی اور مشترکہ انٹری کی اجازت نہیں ہے۔

(b) آپ ہماری طرف سے دیئے جانے والے مقابلے کے کسی بھی انعام کو اپنی ذمہ داری پر قبول کرتے ہیں. اور ہم آپ کے مقابلے کے انعام قبول کرنے اور/ یا استعمال کرنے کی وجہ سے کسی منفی نتیجے کے ذمہ دار نہیں ہوں گے.

(c) مقابلے کے تمام انعامات ذاتی ہیں جنھیں ٹرانسفر یا تبدیل نہیں کیا جا سکتا اور نہ اس کے بدلے نقد رقم یا کوئی دوسرا انعام لیا جا سکتا ہے.

(d) کسی بھی مقابلے کا انعام اس شرط پر دیا جائے گا کہ آپ ہماری ضرورت کے مطابق کسی مقابلے سے متعلق تمام تشہیر میں شریک ہوں گے، جس میں مقابلے سے متعلق انٹرویوز یا دیگر سرگرمیاں شامل ہیں، اور یہ کہ ہم کسی بھی میڈیا پر (بشمول، شک سے بچنے کے لئے، آن لائن سروسز اور ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارم) آپ کا قانونی نام، سوشل میڈیا نام اور مقابلے کے فاتح کی طرف سے شیئر کردہ مواد شائع کرسکتے ہیں اور کسی تیسرے فریق کی درخواست پر یہ معلومات فراہم کر سکے ہیں۔ اس طرح کی تشہیر، مارکیٹنگ، ری پروڈکشن، اشاعت، نمائش، ٹرانسمیشن اور ہر ذریعے اور میڈیا کے ذریعے نشر کرنے کے لیے آپ مناسب ویورز (waivers) پر دستخط کرنے پر متفق ہیں۔

(e) مقابلے کا انعام کریڈٹ کی شکل میں ہونے کی صورت میں انعام حاصل کرنے کے لئے فاتح کو لازمی طور پر ایک اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ مقابلے کے انعام کے طور پر حاصل ہونے والا کریڈٹ فاتح کے کریڈٹ بیلنس میں منتقلی کے 365 دن بعد ختم ہوجائے گا۔

(f) مقابلے کے سلسلے میں تمام حقوق اور اس میں آپ کی شمولیت صرف ہمارے دائرہ اختیار میں ہیں۔

(g) اگر ہمیں آپ کی طرف سے کسی دھوکہ دہی، بے ایمانی یا اسی طرح کی کارروائی، (یا بھول چوک) جس کا تعلق مقابلے میں آپ کے انعام کے حقدار ہونے سے ہے کا علم ہوا تو ہم (ہماری صوابدید کے مطابق) آپ کو نااہل کرنے اور آپ کو انعام نہ دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ اگر فراڈ، دھوکہ دہی یا اسی طرح کے کام کا انکشاف آپ کو انعام دینے کے بعد ہوتا ہے تو آپ کو مطلع کرنے کے بعد آپ کو فوری طور پر اسے (یا مساوی معاوضہ) واپس کرنا ہوگا۔ ہم آپ کے کریڈٹ بیلنس سے انعام کے طور پر دیئے گئے کریڈٹ کی کٹوتی بھی کرسکتے ہیں۔

(h) ہم آپ کو نااہل کر سکتے ہیں اگر ہمیں اپنی صوابدید کے مطابق یہ یقین ہو کہ آپ تشہیر/ مقابلے کی شرائط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں یا اگر آپ بصورت دیگر ایسا طرزعمل رکھتے ہیں جو ان حالات میں نامناسب ہو۔

(i) آپ کو مقابلے کا ایسا انعام وصول کرنے کے لیے نااہل ہیں، جو کسی بھی وجہ سے قانونی طور پر آپ کو وصول کرنے یا استعمال کرنے کی اجازت نہ ہو یا اگر آپ کو مقابلے کا انعام دینا غیر قانونی ہو۔

(j) ہم کسی بھی وقت، اور وقتا فوقتا، کسی بھی وجہ سے اور پیشگی اطلاع کے ساتھ یا اس کے بغیر،عارضی طور پر یا مستقل طور پر، آپ کی طرف ہماری کسی بھی ذمہ داری کے بغیر، کسی بھی مقابلے بشمول پروموشن/ مقابلے کی شرائط میں ترمیم کرنے یا اسے بند کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

(k) اگر ہم غلطی سے آپ کو مطلع کریں کہ آپ نے مقابلے کا انعام جیتا ہے تو ہم انعام فراہم کیے بغر یا آپ کی طرف ہماری کسی ذمہ داری کے بغیر نوٹس واپس لے سکتے ہیں۔ اگر آپ نے غلطی سے انعام کے طور پر کریڈٹ حاصل کیا ہے تو ہم آپ کے کریڈٹ بیلنس سے اس کی کٹوتی کرسکتے ہیں۔

(l) مقابلے کے لئے متعلقہ مشتہر اختتامی تاریخ کے بعد موصول ہونے والی انٹریز قبول نہیں کی جائیں گی۔

(m) ہم مقابلہ جیتنے والوں کو ہر مقابلے کی اختتامی تاریخ سے پانچ (5) کاروباری دنوں کے اندر مطلع کریں گے۔ آپ کی طرف سے نوٹیفکیشن کے سات (7) دن کے اندر انعام کا دعوی کرنے میں ناکامی کی صورت میں آپ انعام وصول کرنے کے حقدار نہیں ہوں گے اور یہ انعام ضبط کر لیا جائے گا۔ ہم انعام کے لئے ایک اور فاتح کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

(n) ہمارا فیصلہ تمام حالات میں حتمی ہے اور اس سلسلے میں کوئی خط و کتابت نہیں کی جائے گی۔

10.5 پروموشنز

(a) پروموشنز ایک خاص وقت تک محدود ہوتی ہیں، اور اگر آپ بیان کردہ مدت کے اندر کارروائی مکمل نہیں کرتے تو آپ کے آرڈر/ خریداری کی تعمیل نہیں کی جائے گی۔ پروموشنز کو دوسری پروموشنز کے ساتھ اکھٹا نہیں کیا جا سکتا، جب تک کہ دوسری صورت خصوصی طور پر بیان نہ کی جائے۔ ہم کسی بھی وقت بغیر کسی اطلاع اور ذمہ داری کے کسی پروموشن میں ترمیم کرنے یا اسے ختم کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

(b) اگر ہم سمجھتے ہیں کہ کسی بھی پروموشن کا غلط استعمال ہوا ہے یا ہو رہا ہے یا (ہم سمجھتے ہیں) پروموشن غلطی سے پیش کی گئی تھی، تو ہم آپ کے پروموشن کو روکنے یا منسوخ کرنے، پروموشن کے استعمال سے حاصل کردہ کریڈٹ یا دیگر خصوصیات یا فوائد کی کٹوتی کرنے اور / یا آپ کو بتائے بغیر آپ کے اکاؤنٹ کو معطل یا بند کرنے۔ کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

11. آن لائن سروسز تک رسائی اور استعمال

11.1 آن لائن سروسز تک رسائی بلا معاوضہ ہے اور آن لائن سروسز تک رسائی حاصل کرنے کے لیے آپ کی ذمہ داری ہے کہ تمام انتظامات کریں۔ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ آن لائن سروسز تمام ڈیوائسز پر صحیح طریقے سے دکھائی دیں گی۔

11.2 پلیٹ فارم تک رسائی "جہاں ہے" اور "جیسا ہے" کی بنیاد پر فراہم کی جاتی ہے اور اس کی قانونی طور پر مکمل اجازت ہے، ہم تمام تر ضمانتیں مسترد کرتے ہیں۔

11.3 ہم کسی بھی وقت اور بغیر اطلاع کے پلیٹ فارم (یا اس کا کوئی حصہ) تبدیل ، معطل یا بند کرسکتے ہیں۔ اگر کسی بھی وقت اور کسی بھی دورانیے کے لئے پلیٹ فارم (یا اس کا کوئی حصہ) دستیاب نہیں ہوتا تو ہم کسی بھی طرح ذمہ دار نہیں ہوں گے۔

11.4 آپ تسلیم کرتے ہیں کہ کچھ ایسے علاقے ہیں جہاں آن لائن سروسز کا استعمال اور/ یا کسی ڈرا میں انٹری کرنا غیر قانونی ہے۔ اور آپ سمجھتے ہیں کہ آن لائن سروسز کا استعمال اور/ یا کسی ڈرا میں انٹری کرنا آپ کے لئے جرم ثابت ہوسکتا ہے اگر آپ کو اس علاقے کے قوانین کے تحت ایسا کرنے سے منع کیا گیا ہو جس میں آپ ہمارے ساتھ ترانزیکشن کے وقت موجود ہوں۔ آپ ضمانت دیتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ترانزیکشن کے وقت آپ کسی ایسےعلاقے میں نہیں ہیں۔ آپ اس بات کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہیں کہ آن لائن سروسز کا استعمال اور/ یا کسی ڈرا میں انٹری کرنا آپ کے لئے قانونی طور پر درست ہے۔ اور آپ قبول کرتے ہیں کہ قابل اطلاق قوانین کی تعمیل کو یقینی بنانا آپ کی ذمہ داری ہے۔ آپ تسلیم کرتے ہیں کہ ہم آپ کے کسی قابل اطلاق قانون کی خلاف ورزی کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ اگر ہمیں پتہ چلتا ہے کہ آپ نے کسی ایسے علاقے میں موجود ہوتے ہوئے ڈرا میں انٹری ہے جہاں اس طرح کی انٹری کرنا غیر قانونی ہے تو ہم آپ کا اکاؤنٹ فوری طور پر ختم کردیں گے۔ مزید یہ کہ ہم کسی ایسی انٹری کے سلسلے میں آپ کو انعام دینے کے پابند نہیں ہوں گے جو کسی ایسے علاقے سے کی گئی ہو جہاں اس طرح کی انٹری کرنا غیر قانونی ہے۔ اگر کسی ایسے شخص کو انعام دے دیا جائے جو انٹری کرتے وقت کسی ایسے علاقے موجود تھا جہاں اس طرح کی انٹری کرنا غیر قانونی ہے تو اس شخص کو ہماری درخواست پر فوری طور پر انعام واپس کرنا ہو گا۔

11.5 آپ ضمانت دیتے کہ آپ ان شرائط کے مطابق، قانونی طور پر اور خاص طور پر بغیر کسی حد کے اپنا اکاؤنٹ استعمال کریں گے، ڈرا میں انٹری کریں گے، پروموشنز اور/ یا مقابلوں میں حصہ لیں گے یا آن لائن سروسز استعمال کریں گے:

(a) آپ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آپ تمام مقامی، قومی یا بین الاقوامی قوانین اور / یا ضابطوں کی مکمل تعمیل کرتے ہیں۔

(b) آپ پلیٹ فارم کو کبھی بھی کسی ایسے مقصد کے لئے استعمال نہیں کریں گے جو غیر قانونی یا فراڈ ہو؛

(c) آپ پلیٹ فارم کو جان بوجھ کر ایسا ڈیٹا بھیجنے، اپ لوڈ یا منتقل کرنے کے لیے استعمال نہیں کریں گے جس میں وائرس یا دیگر مالویئر یا کمپیوٹر ہارڈ ویئر، سوفٹ ویئر یا کسی بھی طرح کے ڈیٹا کو منفی انداز سے متاثر کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا کوئی دوسرا کوڈ موجود ہو؛

(d) آپ پلیٹ فارم کو کبھی بھی کسی فرد یا افراد کو کسی بھی طرح سے نقصان پہنچانے کے لئے استعمال نہیں کریں گے؛ اور

(e) آپ کسی کو مذکورہ بالا سرگرمیوں کا اختیار یا اجازت نہیں دیں گے۔

11.6 آپ اپنے اکاؤنٹ کے یاغلط یاغفلت آمیز استعمال، کریڈٹ خریدنے، ڈرا میں شامل ہونے، انعامی رقم نکلوانے، پروموشنز اور/ یا مقابلوں میں حصہ لینے یا ان شرائط یا قواعد کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہونے والے تمام دعوؤں، مطالبات، کارروائیوں، نقصانات، اخراجات بشمول قانونی اخراجات میں معاوضہ ادا کرنے اور ہمیں قصوروار نہ ٹھہرانے پر اتفاق کرتے ہیں.

11.7 پلیٹ فارم میں شامل کوئی بھی مواد اور اس مواد کے کاپی رائٹ اور دیگر انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس ہماری ملکیت یا لائسنس یافتہ ہیں، جب تک کوئی دوسری صورت واضح نہ کی جائے. تمام مواد قابل اطلاق انٹلیکچوئل پراپرٹی قوانین اور معاہدوں کے ذریعے محفوظ ہیں۔

11.8 آپ ہماری تحریری اجازت کے بغیر پلیٹ فارم پر موجود مواد کو ری پروڈیوس، کاپی، تقسیم، فروخت ، کرایہ پر دینے، ذیلی لائسنس پر دینے، سٹور کرنے یا کسی اور طریقے سے استعمال کرنے کا حق نہیں رکھتے۔ قانون کی زیادہ سے زیادہ حد تک آپ اتفاق کرتے ہیں کہ آپ پلیٹ فارم اور/ یا محظوظ کی فراہمی میں استعمال ہونے والے کسی بھی سافٹ ویئر کی (مکمل یا جزوی) ریورس انجینئرنگ نہیں کریں گے یا اسے ڈیکمپائل نہیں کریں گے۔

11.9 پلیٹ فارم پر معلومات اپ لوڈ کرنے یا پلیٹ فارم پر موجود معلومات کو تبدیل کرنے کی غیر مجاز کوشش کرنا بشمول پلیٹ فارم پر دستیاب کسی بھی آن لائن فارم کے الفاظ میں غیر مجاز تبدیلی کرنا سختی سے ممنوع ہے اور ایسے فارم یا معلومات کو کالعدم تصور کیا جائے گا۔

12. دیگر ویب سائٹس کے لنکس

دیگر بیرونی تھرڈ پارٹی سائٹس کے لنکس اور ہماری بھیجی ہوئی کمیونیکیشن آن لائن سروسز میں شامل ہوسکتی ہیں. جب تک واضح طور پر بیان نہ کیا جائے یہ سائٹیں ہمارے زیر کنٹرول نہیں ہیں. ہم تھرڈ پارٹی سائٹس کے مواد کی ذمہ داری قبول نہیں کرتے ۔ آن لائن سروسز یا دیگر کمیونیکیشن پر کسی دوسری سائٹ کے لنک صرف معلومات کے لیے شامل کیے جاتے ہیں اور اس سے خود ان سائٹس یا ان کے زیر کنٹرول سائٹس کی توثیق مقصود نہیں ہوتی۔

13. وائرس ، میلویئر اور سیکیورٹی

13.1 ہم یہ یقینی بنانے کے لئے کہ پلیٹ فارم محفوظ اور وائرسز اور دوسرے میلویئر سے پاک ہے معقول مہارت اور احتیاط سے کام لیتے ہیں۔ ہم کسی وائرس یا دوسرے میلویئر، ڈسٹریبیوٹڈ ڈینائل آف سروس اٹیک یا دیگر نقصان دہ مواد یا واقعے کے نتیجے میں ہونے والے کسی نقصان کی ذمہ داری قبول نہیں کرتے جو آپ کے آن لائن سروسز پر مذکور پلیٹ فارم یا کسی دوسری سائٹ کے استعمال کے نتیجے میں ہو اور آپ کے ہارڈ ویئر، سوفٹ ویئر، ڈیٹا یا دیگر مواد کو نقصان پہنچائے.

13.2 آپ خود اپنے ہارڈ ویئر، سافٹ ویئر، ڈیٹا اور دیگر مواد کو وائرسز، مالویئر اور انٹرنیٹ سیکیورٹی کے دیگر خطرات سے بچانے کے ذمہ دار ہیں۔

13.3 آپ کو جان بوجھ کر پلیٹ فارم پر یا اس کے ذریعے وائرس یا دیگر مالویئر یا کوئی اور مواد متعارف نہیں کروانا چاہئے جو بدنیتی پر مبنی یا تکنیکی طور پر نقصان دہ ہو. آپ کو کسی بھی طریقے سے پلیٹ فارم پر حملے کرنے، سکین کرنے یا جان بوجھ کر ریورس انجینئرنگ کرنے یا پلیٹ فارم کے کسی بھی حصے، جس ماحول میں پلیٹ فارم محفوظ ہے، سینٹرل کمپیوٹر سسٹم یا کسی پلیٹ فارم سے منسلک کسی دوسرے سرور، کمپیوٹر یا ڈیٹا بیس تک غیر مجاز رسائی حاصل کرنے کی کوشش سے اجتناب کرنا چاہئے۔

14. اعلان لا تعلقی

14.1 پلیٹ فارم پر کوئی بھی ایسا مواد موجود نہیں ہے جس پر آپ کو انحصار کرنا چاہئے۔ یہ صرف عام معلومات کے مقصد کے لئے ہے۔

14.2 جہاں تک قانون اجازت دیتا ہے، ہم نمائندگی نہیں کرتے نہ ہی وارنٹی یا گارنٹی دیتے ہیں کہ پلیٹ فارم آپ کی ضروریات کو پورا کرے گا، یہ تیسرے فریق کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں کرے گا یا یہ تمام سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کے ساتھ مطابقت رکھے گا یا یہ محفوظ ہو گا۔

14.3 ہم اس بات کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کرتے ہیں کہ کہ پلیٹ فارم اور کمیونیکیشن پر موجود مواد مکمل، درست اور تازہ ترین ہے۔ تاہم، ہم کوئی نمائندگی نہیں کرتے نہ ہی (ظاہرا یا مضمر) یہ وارنٹی یا گارنٹی دیتے ہیں کہ کہ یہ مواد مکمل، درست، یا تازہ ترین ہے. اور نوٹ کریں کہ فراہم کردہ مواد میں غلطیاں، بھول چوک اور ٹائپنگ کی غلطیاں ہو سکتی ہیں۔ ہم ایسی معلومات کی تصحیح کا وعدہ نہیں کرتے ۔ وقتا فوقتا قوانین، قواعد و ضوابط، اصولوں اور اس طرح کے مواد میں تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔ ان تبدیلیاں کو پلیٹ فارم کے نئے مواد میں بھی شامل کیا جاسکتا ہے، بشمول شرائط یا قواعد۔ اگر آپ نے محظوظ کے بارے میں ہمارے علاوہ کسی اور ذریعے سے معلومات حاصل کی ہیں تو جان لیں کہ ڈیٹا کو اصل تقسیم کے بعد تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے۔

14.4 پلیٹ فارم کا استعمال کر کے آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ اپنی ذمہ داری پر اس کا استعمال کریں گے۔ ہم اس بات کی ضمانت نہیں دیتے کہ پلیٹ فارم بلا تعطل یا غلطی سے پاک ہوگا۔

14.5 پلیٹ فارم، ہماری طرف سے کمیونیکیشن اور اس میں موجود معلومات صرف ان افراد کے لیے ہیں جو اکاؤنٹ بنانے اور ڈرا میں انٹری کرنے کے اہل ہوں۔ ان کا مقصد نااہل شرکت کرنے والوں کو اکاونٹ بنانے، کریڈٹ ٹاپ اپ کرنے، مصنوعات خریدنے یا ڈرا میں انٹری کے لیے اکسانا یا ان کی حوصلہ افزائی کرنا نہیں ہے اور یہ مینیجر کی طرف سے کسی بھی شخص کو ایسا کرنے کی پیش کش یا دعوت نہیں ہے۔

15. ہماری ذمہ داری

15.1 صرف اس حد تک کہ قانون کے ذریعے ذمہ داری کو خارج نہیں کیا جا سکتا، ہم آپ کی طرف سے پلیٹ فارم پر فراہم کردہ کسی بھی معلومات کے استعمال یا اس پرانحصار کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے ذمہ دار نہیں ہوں گے، چاہے اس کا احتمال ہو یا نہ ہو، بشمول آپ کے اکاؤنٹ کی رجسٹریشن، اپپ کی طرف سے کریڈٹ ٹاپ اپ یا ٹاپ اپ کی کوشش، مصنوعات کی خریداری یا خریداری کی کوشش، انٹری یا انٹری کی کوشش، آپ کے استعمال، انعامات نکلوانے یا نکلوانے کی کوشش یا پلیٹ فارم استعمال کرنے میں ناکامی یا آپ کی طرف سے کریڈٹ ٹاپ اپ، مصنوعات کی خریداری ، ڈرا میں انٹری، پروموشنز اور / یا مقابلوں میں حصہ لینے یا انعامات نکلوانے کی کسی بھی پیش کش کی تعمیل میں پلیٹ فارم کی ناکامی، چاہے ہم نے اسے قبول کیا ہو یا نہ کیا ہو (چاہے آپ نے ہمیں اس طرح کے نقصان کے امکان کے بارے میں پہلے بتایا ہو)۔

15.2 اس کے علاوہ، ہم درج ذیل سے ہونے والے آپ کے نقصان یا تکلیف کے ذمہ دار نہیں ہوں گے:

(a) ہمارے کنٹرول اور توقعات سے باہر واقعات (مثال کے طور پر وبائی امراض، جنگ، آگ، سیلاب، خشک سالی بجلی کی بندش اور / یا کسی نیٹ ورک، نشریات یا ٹیلی مواصلات کی سروس میں بندش یا رکاوٹ)؛

(b) سینٹرل کمپیوٹر سسٹم یا ہمارے ریکارڈز یا کسی تھرڈ پارٹی (بشمول، بغیر کسی حد کے، پلیٹ فارم اور / یا سنٹرل کمپیوٹر سسٹم) کو نقصان پہنچنا یا اس کی جزوی یا مکمل ناکامی یا تباہی؛

(c) سینٹرل کمپیوٹر سسٹم یا ہمارے ریکارڈز یا کسی تھرڈ پارٹی (بشمول، بغیر کسی حد کے، پلیٹ فارم اور / یا سنٹرل کمپیوٹر سسٹم) کی وجہ سے ہونے والی غلطیاں؛

(d) بینکنگ اور / یا ادائیگی کے نظام میں تاخیر، نقصانات، غلطیاں یا بھول چوک؛

(e) کوئی اور عمل یا واقعہ جو کسی درست اندراج میں رکاوٹ ہو (بشمول، کسی حد کے بغیر، پلیٹ فارم کو دیکھنے کے لئے استعمال ہونے والی ڈیوائس پر پلیٹ فارم درست طریقے سے ڈسپلے نہ ہونا)؛

(f) کسی بھی شخص کو کریڈٹ اور/ یا مصنوعات بیچنے ڈرا میں شامل ہونے، پروموشن حاصل کرنے یا مقابلے میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار؛

(g) آپ کی وجہ سے ہونے والا نقصان، بشمول پاس ورڈز کا غلط یا غیر مجاز استعمال اور ہمیں اپنی رابطے کی تفصیلات میں تبدیلیوں سے آگاہ کرنے میں ناکامی؛

(h) آپ کے سامان یا ٹیکنالوجی یا آپ کے انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر یا موبائل فون نیٹ ورک آپریٹر یا کسی دوسرے شخص یا تھرڈ پارٹی کے آلات، ٹیکنالوجی، انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر یا موبائل فون نیٹ ورک آپریٹر کی ناکامی یا خرابی کی وجہ سے ہونے والا کوئی نقصان۔

15.3 ہماری ذمہ داری صرف یہ ہے کہ ڈرا میں جیتے گئے انعامات اہل انٹریز کے حقدار مالکان کو ادا کریں۔

15.4 آپ تسلیم کرتے ہیں اور اتفاق کرتے ہیں کہ ان شرائط کو قبول کر کے آپ کسی بیان، نمائندگی، وارنٹی (ہر معاملے میں چاہے غفلت سے ہو یا غلطی سے) یا کسی بھی شخص کی سمجھ، چاہے وہ شخص ان شرائط کا فریق ہو یا نہ ہو، پر انحصار نہیں کرتے. جہاں تک قانون اجازت دیتا ہے،ہم تمام نمائندگیوں، گارنٹیوں اور وارنٹیوں کو خارج کرتے ہیں (چاہے وہ ظاہر ہوں یا پوشیدہ)۔

15.5 ان شرائط میں کوئی بھی چیز دھوکہ دہی، دھوکہ دہی کے ذریعے غلط بیانی، غفلت کے نتیجے میں موت یا چوٹ یا کسی اور ذمہ داری کے سلسلے میں جو قانون کے دائرے میں نہ ہو، ہماری ذمہ داری کو خارج یا محدود نہیں کرتی ہے. مزید یہ کہ ان شرائط میں کوئی بھی چیز بطور صارف آپ کے قانونی حقوق کو خارج یا محدود نہیں کرتی۔

16. جنرل

16.1 ان شرائط کے ذریعے فراہم کردہ صوابدیدی اختیار کا ہماری طرف سے معقول استعمال حتمی ہو گا۔

16.2 اگر ان شرائط میں سے کسی شق (یا شق کے حصے) کو کسی مجاز دائرہ اختیار کی عدالت کالعدم اور/ یا ناقابل عمل قرار دیتی ہے تو اس فیصلے سے صرف وہ شق (یا شق کا حصے) متاثر ہوگا اور اس سے دوسری شقیں کالعدم اور / یا ناقابل عمل نہیں ہوں گی۔

16.3 آپ ان شرائط کے تحت اپنے حقوق اور / یا ذمہ داریوں کو (مکمل یا جزوی طور پر) تفویض یا منتقل نہیں کرسکتے۔ اور آپ کا کوئی بھی ایسا عمل کالعدم تصور کیا جائے گا۔ ہم ان شرائط کے تحت اپنے حقوق اور/ یا ذمہ داریوں کو مکمل یا جزوی طور پر کسی بھی تھرڈ پارٹی کو اپنی صوابدید پر تفویض یا منتقل کرسکتے ہیں۔

16.4 سوائے اس کے کہ اگر ہم ان شرائط کے تحت اپنے حقوق اور / یا ذمہ داری تفویض یا منتقل کرتے ہیں تو جو شخص ان شرائط کا فریق نہیں ہے اس کے پاس ان شرائط کی کوئی شق نافذ کرنے کا کوئی حق نہیں ہو گا۔

16.5 ہم وقتا فوقتا ان شرائط (اور اضافی پالیسیوں) میں ترمیم کرسکتے ہیں۔ اس طرح کی ترامیم یا تبدیلیاں قابل اطلاق اور پابند کرنے والی ہوں گی، اور ان لائن سروسز پر اشاعت کی تاریخ سے یا آپ کو اطلاع دینے پر کہ تبدیلی واقع ہوئی ہے موثرہوں گی، جو بھی پہلے ہو، اور اس تاریخ کے بعد لاگو ہوں گی جس پر تبدیلیاں موثر ہوں گی، اور / یا حالات کی مناسبت سے اس تاریخ سے پہلے بھی ہو سکتی ہیں۔ اگر ہم ان شرائط کو تبدیل کرتے ہیں تو اگلی بار آپ کو اپنا اکاونٹ استعمال کرنے پر مطلع کر دیا جائے گا۔ اگر کسی بھی وقت آپ یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ آپ ان شرائط سے اتفاق نہیں کرتے ہیں تو آپ کو پلیٹ فارم کا استعمال روک دینا چاہئے اور مزید معلومات کے لئے ہم سے رابطہ کرنا چاہئے یا اپنا اکاؤنٹ بند کر دینا چاہئے۔ اگر آپ پلیٹ فارم کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم یہ فرض کرنے کے اہل ہیں کہ آپ نے ان شرائط کو قبول کرلیا ہے۔

17. قانون

ان شرائط کے لئے متعلقہ قانون ابوظہبی گلوبل مارکیٹ کے قوانین ("ADGM") ہیں اور کسی بھی قانونی کارروائی کی سماعت ADGM عدالتوں میں ہوگی۔

ورژن نمبر: 2

اجراء کی تاریخ: 15 اپریل 2021